۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ عبد الخالق اسدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گمشدہ افراد کے خانوادوں کا مطالبہ آئینی و قانونی ہے، ان مطالبات کو فوری طور پر منظور اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ اگر کسی بھی پاکستانی گمشدہ شہری نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اسے عدالت کے ذریعے سزا دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ علامہ عبد الخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا ہے کہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ سات روز سے مزارِ قائد پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کے خانوادوں کا مطالبہ آئینی و قانونی ہے، ان مطالبات کو فوری طور پر منظور اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ اگر کسی بھی پاکستانی گمشدہ شہری نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اسے عدالت کے ذریعے سزا دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر لاپتہ کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستانی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .